خاتون نے نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

خاتون نے نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی گاؤں کھنہ بھٹیاں میں 25سالہ خاتون نے اہل خانہ سے لڑائی کے بعد نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساجدہ بی بی دختر غلام محمد کا مبینہ طور پر اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا ۔ جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفیہ کی نعش سوئیانوالہ کے قریب کیو بی لنک کینال سے مل گئی ۔

جس پر پولیس ونیکے تارڑ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -