بہاولنگر:نا معلوم ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بہاولنگر:نا معلوم ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  




بہاول نگر (بیورورپورٹ)پرانی رنجش یا ڈکیتی ؟۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا، مقدمہ درج، ملزمان فرار ۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس بہاولنگر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد شکیل بھٹی اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا کر سو گیا ۔ رات گئے تین نا معلوم مسلح ملزمان نے متوفی کی دیوار پھلانگ کر گھر گھس گئے اور سیدھے فائر کھول دیے جس سے ہیڈ کانسٹیبل محمد شکیل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھا ہو گئے جنہوں نے تھانہ بی ڈویژن کی پولیس کو اطلا ع دی ۔ متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی