غیرت کے نام پر قتل، چچا زاد بھائی نے شائستہ بی بی کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا

غیرت کے نام پر قتل، چچا زاد بھائی نے شائستہ بی بی کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا


قصور (بیورورپورٹ)قصور کے نواحی گاؤں ججل میں چچا زاد بھائی نے غیرت کے نام پرگلے میں پھندا دیکرجواں سالہ شائستہ بی بی کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم یونس کو شعبہ تھا کہ مقتولہ نے گاؤں کے ایک لڑکے نذیرڈوگر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں وقوعہ کے روز ملزم یونس اور مقتولہ کے مابین اسی وجہ سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر یونس نے شائستہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ الہٰ آباد نے شائستہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی