جلالپور جٹان سابق رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق
جلالپورجٹاں(نامہ نگار)ڈی ایس پی آفس سے چند قدموں کے فاصلہ پر اندھا دھند فائرنگ ،سابق نائب ناظم چچاسمیت قتل ،تفصیل کے مطابق یونین کونسل62/3جلالپورجٹاں کے سابق نائب ناظم چودھری رضوان اشرف اپنے چچا چودھری محمد ریاض کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کلاچور سے گاڑی پر اپنے بھٹے پر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی جوں ہی پیٹیاں والا چوک پہنچی تو وہاں پہلے موجود ملزمان نے گاڑی کے چاروں طرف اندھا دھند فائرنگ کر دی چودھری رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے چچا جو ان کے سسر بھی ہے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے اور اطمینان کے ساتھ فرار ہوگئے ڈی ایس پی آفس کے چند قدموں کے فاصلہ پر دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ اور دو قتلوں پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہیڈکواٹر منتقل کر دیا پولیس تھانہ سٹی نے مدعیہ نادیہ کی درخواست پر نامزد ملزمان دس عدد سبطین اعظم وغیرہ دونامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی وجہ عناد سابقہ رنجش بتائی جاتی ہے ایک سال قبل سبطین اعظم کے والد محمد اعظم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا تھا دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ ہو چکا تھا مقتول رضوان اشرف گذشتہ ادوار میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر نائب ناظم منتخب ہوئے تھے۔
جاں بحق