قصور: ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

قصور: ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

  



قصور (بیورورپورٹ)قصور اور پتو کی کے نواح میں ٹریفک کے متعدد حادثات میں ایک عورت سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا واقعات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں بھلو کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک کا کنڈیکٹر غلام عباس اور ڈرائیور نیامت علی شدید زخمی ہو گئے جبکہ کنڈیکٹرغلام عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔قصور کے نواحی گاؤں نند کا تکیہ کے قریب 50سالہ عبداللہ نامی شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آ کرشدید زخمی ہو گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریلوے اسٹیشن پتوکی کے قریب جنت بی بی نامی خاتون ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے عوامی ایکسپرس کی زد مین آکر ہلاک ہو گئی ۔

مزید : علاقائی