فیصل آباد : ڈھوڈی والا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا

فیصل آباد : ڈھوڈی والا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ڈھوڈی والا میں سابقہ دشمنی پر مخا لفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق 214 رب ڈھوڈی والا میں امتیاز اور راحیل وغیرہ کی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ رات امتیاز ،غفور اور پرویز ڈھوڈی والا میں پرویز کموکا ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ مخالفین راحیل کے ہمراہ 5 افراد نے فائرنگ کردی جس سے امتیاز کموکا اور غفور قصائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پرویز کوتشویشناک حالت میں لائیڈہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مقامی پولیس نے کارروائی کی کے بعد تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں۔

مزید :

علاقائی -