نشتر کالونی میں24 لاکھ اور رائیونڈ میں ساڑھے سات لاکھ کی چوری کیلوری گراؤنڈ میں گن پوائنٹ پر شہری سے 7 لاکھ 50 ہزار لوٹ لئے گئے

نشتر کالونی میں24 لاکھ اور رائیونڈ میں ساڑھے سات لاکھ کی چوری کیلوری گراؤنڈ ...

  



لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نشترکالونی کے علاقہ میں اعجاز احمد کے گھر سے چور26لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات سٹی رائیونڈ میں مبشر کے گھر سے 7لاکھ 50ہزار اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جنوبی چھاؤنی کے علاقہ کیو لری گراؤنڈ کے رہائشی نویدسے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 7لاکھ 50ہزار ۔گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احمد رضا سے 4لاکھ روپے جبکہ نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے زین اسلام سے 1لاکھ روپے ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے اصغر سے 1لاکھ 75ہزار روپے ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے ریاض سے 1لاکھ 35ہزار ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ارشاد سے 1لاکھ مسلم ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے یوسف سے 1لاکھ 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے بابر ندیم سے 1لاکھ ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے سعادت سے 37ہزار ،ہنجر وال میں نعمان سے 60ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے شکیل سے 85ہزار ،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عتیق سے 40ہزار،گارڈن ٹاؤن میں زین حامد سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیاجبکہ مزنگ میں جنید، ڈیفنس بی میں ناہید ،غالب مارکیٹ میں راجہ ریاض کی گاڑیاں جبکہ شاد باغ میں احسن ،راوی روڈ میں انور،اسلام پورہ میں اعجاز ،لٹن روڈ میں ندیم ،مغل پورہ میں اقبال ،ساندہ میں اختر ،وحدت کالونی میں اکرم ،جوہر ٹاؤن میں ارشاد،اور باقر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی