اسرائیلی جارحیت کے دوران 60 مساجد شہید ہوئیں

اسرائیلی جارحیت کے دوران 60 مساجد شہید ہوئیں

  




یروشلم (نیوز ڈیسک) فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ جارحیت کے دوران ہزاروں معصوم جانوں کے علاوہ 60 مساجد کو بھی مکمل طور پر شہید کردیا ہے۔ اسرائیلی بموں اور میزائلوں نے غزہ شہر میں 20، شمالی غزہ کی پٹی میں 11، جنوبی شہر خان یونس میں 17، وسطی غزہ کی پٹی میں 10 اور جنوبی شہر رفاہ ،میں 2 مساجد کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ 150 مساجد جزوی طور پر شہید ہوچکی ہیں۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہیں اور اب تک تقریباً 2000 بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہوچکی ہے۔

مساجد شہید

مزید : علاقائی