پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس( آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں چیئرمین سینیٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کے قواعد و ضوابط‘ ترمیم کے ٹرمز آف ریفرنس اور کمیٹی کے ٹاسک کی مقررہ وقت میں تکمیل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ اجلاس میں سینٹی کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابات 2013ءکے متعلق کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد‘ وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ممبران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس

مزید : علاقائی