برطانیہ، مسلم شہری کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکار بے گناہ قرار

برطانیہ، مسلم شہری کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکار بے گناہ قرار

  



لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پولیس کمیشن نے پاکستانی نژاد 39 سالہ حبیب اللہ کی ہلاکت پر پانچ پولیس والوں کو مجرمانہ الزامات سے بری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں صرف فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پانچ پولیس افسروں نے ہائی وائی کومب کے علاقہ میں ایک کار پارک میں حبیب اللہ کو روکا اور اس کے پاس منشیات کا شک پڑنے پر اسے زمین پر گرا کر اس کے منہ میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرنے کی کوشش کرتے رہے جس کے دوران طاقت کے استعمال پر اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پولیس افسران حبیب اللہ کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ متوفی کی بہن نصرت محمود کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ پولیس کمیشن نے ان کے بھائی کی موت کے ذمہ داروں کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلے کے تحت بھی پولیس افسران کو ملازمت سے برخواستگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بے گناہ قرار

مزید : علاقائی