ممکنہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا

ممکنہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)ممکنہ احتجاج اور دھرنوں کے رد عمل کے باعث لاہور میں میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جبکہ ہر کو جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے میٹرو بس سروس کے روٹس اور آمد و رفت کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میٹرو بس کے روٹ کو سکیورٹی خدشات کی مخصوص علاقوں تک رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹرو بس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے، تاہم ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔
 میٹرو بس

مزید :

علاقائی -