نواز شریف کا استعفیٰ جمہوری نظام کے لئے نقصان دہ ہے، آفتاب شیر پاﺅ

نواز شریف کا استعفیٰ جمہوری نظام کے لئے نقصان دہ ہے، آفتاب شیر پاﺅ

  



اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی آفتاب شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے سے جمہوری نظام کے لئے نقصان دہ ہے۔افواج پاکستان عمران خان سپورٹ نہیں کررہی ۔آن لائن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کا سونامی اور آزادی مارچ غیر قانونی ہے۔مارچ ضرور کریں لیکن جمہوری نظام گرانے کی دھمکی دینا چھوڑ دیں۔اس سے ملک میں انارگی پھیل رہی ہے۔عمران پانچ سال انتظار کریں۔غیر جمہوری رویوں سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔مارچ کے نام پر جمہوری نظام کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔الیکشن کے حوالے سے تحفظات ہیں تو پارلیمنٹ میں دور ہو جائیں گے۔عمران کو وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

مزید : علاقائی