پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کامران مائیکل

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کامران مائیکل

  



اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے وزیراعظم نواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ مذاکرات کے نام پر پولیس اہلکاروں کا قتل عام‘ تشدد اور انارکی پھیلانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے عمران خان کو آزادی مارچ کے نام پر دیگر طاقتوں کا آلہ کار بننے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر پاکستان کے استحکام کیلئے بات کرنی چاہیے آج گیارہ اگست کو پورے پاکستان میں اقلیتوں کا ڈے منایا جائے گا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے جن لوگوں نے طاہر القادری سے 2012 ءمیں مذاکرات کئے تھے اور انہیں بیرونی آلہ کار قرار دیا تھا آج وہ ہی ان کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔ عمران خان کو پانچ سال تک انتظار کرنا چاہیے۔ حکومتیں گرانے کا ایجنڈا عمران خان کا نہیں ہوناچاہیے بلکہ قومی مفاہمت کے تحت پارلیمنٹ میں معاملات حل ہونے چاہئیں سڑکوں پر احتجاج سے پاکستان غیر مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج گیارہ اگست کو پورے پاکستان میں اقلیتیں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں لیکن ہم اقلیت میں ہوتے ہوئے اکثریت رکھنے والوں سے زیادہ پاکستان سے محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ ہم دفاع سلامتی اور ملکی استحکام سے غافل نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ عمران خان لچک کا مظاہرہ کریں گے اور ملک میں مزید انارکی پھیلانے والوں کا نہ صرف ساتھ نہیں دیں گے بلکہ جمہوری استحکام کا ساتھ دیں گے۔

کامران مائیکل

مزید : علاقائی