ڈیرہ اسماعیل خان، فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے ٹھکانوں پرچھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان، فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے ٹھکانوں ...

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور مذہبی وروحانی شخصیت فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے ٹھکانوں پر پولیس نے کارروائی کی ، قاری اکرام اپنے چار ساتھیوں سمیت جنگل کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اتوار کو ڈی پی او صادق حسین بلوچ کے مطابق حملوں کے نتیجے میں قاری اکرام اپنے چار ساتھیوں سمیت جنگل میں روپوش ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور مذہبی وروحانی شخصیت فقیر جمشید اپنے گارڈز کے ہمراہ گھر جارہے تھے تو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے انہیں نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے ٹھکانے پر کارروائی کی قاری اکرام اپنے چار ساتھیوں سمیت جنگل کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈی پی او صادق حسین بلوچ کے مطابق قاری اکرام کے والد اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے دہشت گرد قاری اکرام کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ‘ گولہ بارود اور خودکش جیکٹس بھی برآمدکرلی گئی ہیں

 ٹھکانوں پرچھاپہ

مزید : علاقائی