برطانوی خاتون کو بھوت پرےشان کرنے لگے

برطانوی خاتون کو بھوت پرےشان کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (نیوز ڈیسک) بھوت پریت کا مقابلہ صرف ہمارے ہاں ہی نہیں بلکہ برطانیہ جیسے جدید مغربی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے لیکن وہاں کے بھوتوں کی دلچسپیاں بھی وہاں کے کلچر کے مطابق ہیں۔ برطانوی علاقے ہل سے تعلق رکھنے والی خاتون پاﺅلین ہکسن کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے پڑنے والے بھوت نے تقریباً دو سال تک مسلسل اسے پریشان کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ بھوت اس کا کپڑوں کے نیچے پہننے والا مختصر لباس چرالیتا تھا اور اکثر اس کی شرٹ اور پینٹ کے نیچے پہننے والی اشیاءغائب ہوجاتی تھیں۔ بعض اوقات اسے ایسا بھی محسوس ہوتا تھا کہ غسل خانے میں نہاتے ہوئے اس کے ساتھ کوئی اور بھی نہارہا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات جب وہ تنہا ہوتی تو رات کو بستر پر بھی اسے کوئی اپنے قریب محسوس ہوتا۔ پاﺅلین نے بتایا کہ وہ بھو ت سے اس قدرپریشان تھی کہ اس نے سات گھر تبدیل کئے مگر جہاں بھی جاتی بھوت بھی وہاں پہنچ جاتا اور اپنی شرارتیں جاری رکھتا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بالآخر اس نے علاقے کے ایک مشہور شخص سٹیو نیشا سے رابطہ کیا۔ سٹیو نے ایک رات اسے اپنے پاس رکھا اور اس پر کچھ عملیات کئے جس کے نتیجہ میں اسے بھوت سے نجات مل گئی۔ پاﺅلین کا کہنا ہے کہ جب سے سٹیو نے اس کا بھوت نکالا ہے اسے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -