آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کو کمانڈر کانفرنس آج طلب کر لی ، اہم فیصلے متوقع

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کو کمانڈر کانفرنس آج طلب کر لی ، اہم فیصلے متوقع ...

  



                                            راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈرکااجلاس آج طلب کرلیا،جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوماہ بعدآج پیرکوکورکمانڈرزکااجلاس طلب کیاہے جس میں پیشہ وارانہ اموراورآپریشن ضرب عضب پرکورکمانڈرکوبریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک کی اندرونی وبیرونی صورتحال پربھی غوروخوض کیاجائیگااورحالیہ آرمی چیف راحیل شریف کاآسٹریلیاکے دورے پربھی کورکمانڈرزکواعتمادمیں لیاجائیگااس کے علاوہ کورکمانڈرزکانفرنس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

مزید : صفحہ اول