لندن، آسمان سے گرا ہیرا، جس کو ملا اس کا

لندن، آسمان سے گرا ہیرا، جس کو ملا اس کا

  



لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں خلا کی بلندیوں سے کھیتوں میں گرائے گئے ہیروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ جو اسے ڈھونڈلے وہی اس کا مالک ہو گا۔یہ ہیرا 77Diamondsنامی جیولری کمپنی نے اپنی مشہوری کیلئے ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے گرایا۔یہ ہیراایک ڈبے میں بند کر کے ہیلیم گیس کے غبارے کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا اس کی پوزیشن کی نگرانی کیلئے ایک جی پی ایس آلہ بھی ڈبے کے ساتھ لگایا گیا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک لاکھ فٹ کی بلندی تک جانے کے بعد نیچے آنا شروع ہوا اور بالاخر لنکن شائر کے گاﺅں لی کے کھیتوں میں گر گیا۔ کمپنی نے جی پی ایس کی مدد سے معلوم کیا کہ اسے گاﺅں کے قریب 5میل دائرے کے علاقے میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔سرخی مائل رنگ کا پیراشوٹ اور پھٹا ہوا سفید غبارہ اسے ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔خبر سامنے آتے ہی متعدد لوگ تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔گاﺅں کی ایک نوجوان خاتون نے بتایا کہ اس کا دل چاہ رہا ہے کہ وہ کا پر جانے کی نجائے ہیرا ڈھونڈنے کیلئے نکل جائے۔اس مفت کے ہیرے کی مالیت 12000پاﺅنڈ (تقریبا 20لاکھ پاکستانی روپے)ہے۔

مزید : علاقائی