آئندہ انتخابات باشفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا سٹر یجٹک پلان تیار

آئندہ انتخابات باشفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا سٹر یجٹک پلان تیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

               اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو دینے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سٹریٹیجک پلان 2014-2018تیار کر لیا ہے جو جلد انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو پیش کر دیا جائے گا جس کی روشنی میں پارلیمنٹ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے حوالے سے قانون سازی کر ے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سٹریٹجک پلان کے مطابق پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 281ہوگئی ہے جبکہ انتخابی نشانات 147 ہے انتخابات کے وقت انتخابی نشانات الاٹ کرتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کو مانیٹر کرنے کا اختیار بھی مانگ لیا ہے اور کسی بھی شخص یا امیدوار کی جانب سے ووٹ ڈالنے سے روکنے پر ان کے خلاف کاروائی کرنے کا اختیا ربھی مانگا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کو انتظامی اور مالی معاملات میں آزاد اور بااختیا ر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو ووٹ لینے کا تناسب مقرر کیا جائے جو جماعت اس تناسب سے کم ووٹ لے اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے ۔
پلان تیار

 

مزید :

علاقائی -