نوازشہبازملاقات ،آزادی مارچ سے سیاسی و جمہوری انداز میں نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار

نوازشہبازملاقات ،آزادی مارچ سے سیاسی و جمہوری انداز میں نمٹنے کیلئے حکمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہر صورت جمہو ریت کا تحفظ اور اسکے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو ناکام بناناہے ‘ پاکستان کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے‘ قومی سلامتی کا نفر نس سے ملک مضبوط و مستحکم ہو گا‘ملک میں انتشار اور فسار کی سیاست کر نیوالے ملک کی تر قی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جنہیں کو ہم عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے اور ملک میں عام انتخابات کے بعد شروع ہونیوالا تر قی وخوشخالی کا سفر جاری رہیگا۔اتوار کو 3گھنٹے سے زائد تک ہونیوالی ملاقات میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام بنانے اور آزادی مارچ سے سیاسی اور جمہو ری انداز میں نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی جبکہ عوامی تحر یک اور تحر یک انصافکے قانون کوہاتھ میں لینے والے لوگوں کیخلاف آئین وقانون کے تحت کا روائی کیلئے متعلقہ اداروں کو تمام اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہیں لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں عوامی تحر یک کے احتجاج اور انکے کارکنوں کے پو لیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد پید اہونیوالی صورتحال کے حوالے سے بر یفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبے میں امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جس جماعت کے لوگ بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں ان کیخلاف قانون وآئین کے مطابق کاروائی کی جائے ، ملاقات میں تحر یک انصاف کے14اگست کے آزادی مارچ اور عمران خان کی جانب سے مسلسل مذاکرات سے انکار کے حوالے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ ہم نے ہر صورت جمہو ریت کا تحفظ اور اسکے خلافسازشیں کر نیوالوں کو ناکام بناناہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنیوالی منتخب جمہو ری حکو مت کو احتجاج اور دھر نوں سے ختم کردیگا تو اس کسی صورت نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور قومی سلامتی کا نفر نس میں سیاسی جماعتوں نے جس اتحاد کا مظاہر ہ کیا ہے اس سے نہ صرف ملک میں دہشت گر دی کیخلاف جنگ میں کا میاب ہونگے بلکہ ملک میں مضبوط و مستحکم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار اور فسار کی سیاست کر نیوالے ملک کی تر قی اور خوشخالی کے دشمن ہیں جن کو ہم عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے اور ملک میں عام انتخابات کے بعد شروع ہونیوالا تر قی وخوشخالی کا سفر جاری رہیگا ۔

مزید :

صفحہ اول -