عمران خان کو مشرف کی ایمرجنسی حمایت کے بدلے کروڑوں روپے دئیے گئے عابد شیر علی

عمران خان کو مشرف کی ایمرجنسی حمایت کے بدلے کروڑوں روپے دئیے گئے عابد شیر علی ...

  



                 فیصل آباد (آئی این پی ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان وہی بندہ ہے جس نے مشرف کی ایمرجنسی کی سپورٹ کی تھی،جس کے بدلے میں اسے کروڑوں روپے دیئے گئے تھے،پچھلی حکومتوں میں ملک کو لوٹ لیا گیا، نواز شریف حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہے، طالبان نے ہزاروں افراد کو شہید کیا،یہ وقت تمنا و تاج گرانے کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ وہ اتوار کو آزادی واک سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے، یوم آزادی کی تقریبات کو شہداءاور پاک فوج کے نام کرتے ہیں، اگر مارچ کرنا ہے تو طالبان کے خلاف اور فوج کے حق میں کریں، ان کے خلاف کریں جو ایف سی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرتے ہیں،ان کے خلاف کریں جو معصوم عوام کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے بجلی بحران قابو پانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر 18منصوبے شروع کئے ہیں جو دس ہزار میگا واٹ بجلی مہیا کریں گے، یہ منصوبے اور یہ بجلی پاکستان کی غریب عوام کے لئے ہے، اگلے دو سے تین سال میں یہ دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی۔ کیا یہ منصوبے جو عوام کو سستی بجلی دینے کے لئے شروع کئے گئے ہیں، یہ نواز شریف کا گناہ ہے، پچھلی دو حکومتیں بجلی پوری کرنے کے صرف زبانی دعوے کرتی رہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں ان منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا پاور پلانٹ سے 2015ءتک 2860 میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ سے اگلے سال تک 950 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی

عابد شیر

مزید : علاقائی