عوامی تحریک اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم شہداءمنایا

عوامی تحریک اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم شہداءمنایا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پرعوامی تحریک اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میںسانحہ ماڈل ٹاﺅن اور ضرب عضب آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی یاد میں یوم شہداءمنایا گیا ۔اس سلسلے میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا قرآن خوانی کی گئی اور شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی فاتحہ خوانی کا آغاز صبح دس بجے کے بعد ہوگیا تقریب نمازعصر سے قبل تک جاری رہی ۔تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری حسین ،کامل علی آغا،ماجد ہ زیدی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،خالد پرویز،تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر محمودالرشید،رہنمامراد راس ،ظہیر کھوکھر،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الہی ،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما رشید گوڈیل ،عبدالحسیب اورامین الحق ،افتحار رندھاوا،پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر بدر کمال چشتی سمیت ان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔تحریک انصاف کے وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمودالرشید نے کی تحریک انصاف کے وفد کے ہمر اہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید یوم شہداءکی تقریب میں آئے ۔جبکہ اس تقریب میں خواتین ،بچوں ،منہاج القرآن کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول