بعض معمولی سیاستدان عمران خان کو سیاسی خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں ،پرویز رشید

بعض معمولی سیاستدان عمران خان کو سیاسی خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں ،پرویز ...

  



                                            اسلام آباد( اے این این ) اطلاعات و نشریات کے وزیر پرویز رشید نے عمران خان کے آزادی مارچ اورطاہرالقادری کے انقلاب مارچ کونہ روکنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہان کو اپنے عزائم کی کامیابی کیلئے کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے ، بعض معمولی سیاستدان عمران خان کو سیاسی خود کشی پر مجبور کررہے ہیں ، عمران خان انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار میں آنے کیلئے 2018 تک انتظار کریں ، طاہرالقادری کے بیانات پرکسی ماہرنفسیات سے رائے لیں گے،انہوں نے کارکنوں کوقتل کرنے کی دھمکی دی ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرزاس پاگل پن کے خلاف متحد ہیں۔عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کے اعلان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ طاہرالقادری نے اشتعال انگیزبیانات دیئے ان کے بیانات پرکسی ماہرنفسیات سے رائے لیں گے ۔طاہرالقادری نے کارکنوں کوقتل کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرزاس پاگل پن کے خلاف متحد ہیں ۔انقلابی اورآزادی مارچ کونہیں روکیں گے تاہم قانون ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جوشخص جھوٹااورفریبی ہواس کوکوریج دیناسمجھ سے باہرہے ۔آزادی مارچ اورانقلاب مارچ پرامن رہیں توایک سال تک خدمت کریں گے ۔دریں اثناء ریڈیوپاکستان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی نمائندگی بہت کم ہے اور یہ ملک میں بے چینی پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریتی نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی کال سے عوام کی خوشیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے کہ وہ عمران خان کی راہ اختیار کرکے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں یا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا راستہ اختیار کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوںکو عمران خان اور طاہر القادری کے پروپیگنڈے سے ورغلایانہیں جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان کا بائیکاٹ کردیاہے اور اب وہ دونوں تنہا کھڑے ہیں ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس کو دو بڑے مسائل درپیش تھے ۔ دہشتگردی اور توانائی کی قلت ۔ تاہم حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے فوجی آپریشن شروع کیاگیاہے ۔

مزید : صفحہ اول