ماڈل ٹاﺅن میں موبائل فون سروس جزوی طور پر جام رہی

ماڈل ٹاﺅن میں موبائل فون سروس جزوی طور پر جام رہی

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم شہداءکی تقریب کے باعث ماڈل ٹاﺅن اور اس کے گردونواح میں موبائل فون سروس جزوی طور پر جام رہی ۔جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابھی تقریب کا آغاز ہوا ہی نہیں تھاکہ فیصل ٹاﺅن اورماڈل ٹاﺅن ان سے ملحقہ دیگر علاقوں میں سگنل آتے جاتے رہے ۔ان علاقوں میںتقریبا بارہ گھنٹے سے زائد دیر تک موبائل فون سروس جام رہی ۔سروس بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا اور شہری اپنے عزیز و اقارب کی ایڈریس معلوم کرنے اور اہم پیغامات ایک دوسرے تک پہنچانے سے محروم رہے ۔

مزید : صفحہ اول