قانون ہاتھ میں لینے والوں کا تعین کرنے کیلئے سرکاری مشینری حرکت میں آ گئی

قانون ہاتھ میں لینے والوں کا تعین کرنے کیلئے سرکاری مشینری حرکت میں آ گئی

  




لاہور(اپنے نمائندے سے)طاہر القادری کے انقلاب اور عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران احتجاج مظاہروں اور جلسے جلسوں کی مانیٹرنگ کے لیے پوری مشینری حرکت میں آ گئی ہے اور صوبائی حکومت نے پٹواری سے لیکر ٹی ایم او تک ضلعی حکومت کے تمام افسران کو کیمروں سمیت دیگر لوازمات فراہم کرکے تمام معاملات کی مکمل فوٹیج تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز9ٹاؤنوں کے ٹی ایم اوز سمیت دیگر سٹاف اور محکمہ ریونیو کے پٹواری،قانونگو،تحصیلدار سمیت رجسٹری محرر،سب رجسٹراروں کو بھی کیمرے تھماتے ہوئے عمران خان لانگ مارچ اور طاہر القادری کے انقلاب کی دوران لمحہ بہ لمحہ باخبر کرنے کے لیے فوٹیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول آنے والے تمام سرکاری ملازمین ضلع لاہور کے کونے کونے میں پھیل گئے اور کیمروں کے ساتھ دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج،مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی فوٹیج تیار کرنے مین مصروف نظر آئے ذرائع کا کہناہے کہ اس فوٹیج کے ذریعے دھنگا فساد کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے سرکاری و پرائیویٹ افراد کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول