وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو فری ہینڈ دیدیا جلد عمران سے ملاقات متوقع

وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو فری ہینڈ دیدیا جلد عمران سے ملاقات متوقع

  



اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کے لئے ملاقات کا امکان ۔وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو عمران سے مذاکرات کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ملاقات متوقع ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی اہم شخصیت اس موقع پر موجود ہوںگی۔اس سلسلے میں رابطوں کا بھی آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ چوہدری نثار کے تعلقات بہتر ہیں جس کی بنیاد پر موجودہ سیاسی بحران کو ٹالنے میں چوہدری نثار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول