مولاناطاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلان کردیا،خورشیدشاہ

مولاناطاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلان کردیا،خورشیدشاہ

  



          اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حالات کی سنگینی سے لگ رہاہے کہ کہیں پورانظام ہی ختم نہ ہوجائے ،طاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلان کردیاہے ،ہمیں تشویش ہے کہ اعلانات کے بعداگرملک میں خون خرابہ ہواتواس کاذمہ دارکون ہوگا،اگراس وقت ملک میں کچھ ہواتواس کی ذمہ داروہ اپوزیشن جماعتیں ہونگی جویہ سب کچھ کرارہی ہیں ۔اتوارکے روزجاری ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ملک میں اس وقت حالات خطرناک ہوتے جارہے ہیں ،حالات کی سنگینی سے لگ رہاہے کہ کہیں پورانظام ہی ختم نہ ہوجائے ،زیادہ خطرہ ان جماعتوں کیلئے ہے جنہوںنے جمہوریت کی بقاءکیلئے اپنے لیڈرزتک کی قربانیاں پیش کی ہے اورمستحکم کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول