داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا

داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا

  



لاہور (کرا ئم سیل ) صو با ئی دا ر لحکومت میںداخلی اور خارجی راستے بدستور بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، راوی پل پر باراتیوں کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ مریض بھی ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے۔ عوامی تحریک کے یوم شہدا کے پیش نظر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ، راوی پل پر کینٹینر کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے جبکہ امامیہ کالونی کے پھاٹک کو بند کر کے خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے بھی لاہور میں داخلے کا راستہ بند ہے۔ پولیس موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے لاہور انے والوں کو واپس بھیج رہی ہے ، جبکہ لاہور سے باہر جانے والوں کے لیے موٹر وے کی ایک لین کھول دی گئی۔ پو لیس نے شیخوپورہ جانے والی برات کو بھی روک دیا۔ جس پر باراتیوں کی پولیس سے جھڑپ ہو گئی۔ راستوں کی بندش اور گھنٹوں انتظار کی وجہ سے کم سن بچے اور بوڑھے مریض گاڑیوں میں تڑپتے رہے۔ مگر کسی کو بھی لاہور انے کی اجزت نہیں دی جارہی۔

مزید : صفحہ اول