دو سالہ بچی نے بڑے بڑے کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

دو سالہ بچی نے بڑے بڑے کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا
 دو سالہ بچی نے بڑے بڑے کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا

  



سڈنی (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ ویب سائٹ انسٹا گرام پر عام طور پر مشہور اداکاراﺅں اور کھلاڑیوں وغیرہ کی تصاویر کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ لیکن ایک دو سالہ بچی نے بڑے بڑوں سے زیادہ مقبولیت حاصل کرلی ہے کیونکہ یہ نہ صرف اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کی تصاویر کثرت سے بھیجتی ہے بلکہ اپنے نئے شروع کئے گئے کاروبار سے بھی لوگوں کو خبردار رکھتی ہے۔ یہ بچی کبھی شاندار سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھی نظر آتی ہے تو کبھی اپنے پرائیویٹ جہاز کے ذریعے سفر کرتی نظر آتی ہے۔ اس کے شاندار لباس اور مہنگی ترین جگہوں پر شاپنگ کی تصاویر بھی بہت مقبول ہیں۔ پکسی کرٹس نامی اس پیاری سی بچی کی والدہ ایک پبلک ریلیشن کمپنی میں کام کرتی ہے اور والد انوسٹمنٹ بینک میں کام کرتا ہے۔ پکسی کے والدین کا کہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں بچوں کے بناﺅ سنگھار کی اشیاءکا بزنس شروع کردیا ہے جو کامیابی سے چل رہا ہے۔ پکسی کی والدہ نے بتایا کہ اس نے انسٹاگرام پر اس کا اکاﺅنٹ اس لئے بنایا ہے کہ جب وہ بڑی ہو تو اپنے بچپن کے خوبصورت اور کامیاب دنوں کو دیکھ کر خوش ہوسکے۔

مزید : علاقائی