ویب سائٹ پر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا جنگی جہاز بھی فروخت کیلئے پیش

ویب سائٹ پر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا جنگی جہاز بھی فروخت کیلئے پیش
ویب سائٹ پر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا جنگی جہاز بھی فروخت کیلئے پیش

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) آج کل کی جدید دنیا میں آپ انٹرنیٹ کے ذریعے روز مرہ کی اشیاء گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں لیکن آن لائن اشیاء بیچنے والی ایک ویب سائٹ پر 15 لاکھ ڈالر (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کا جنگی جہاز بھی فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ منفرد قسم کی پراڈکٹ kijiji.com نامی ویب سائٹ پر فروکت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ یہ جہاز ای ان کاٹن نامی شخص کی ملکیت ہے جو مشہور کمپنی رولز رائس کا سابقہ ملازم ہے۔ اس نے یہ جہاز برطانوی نیوی سے خریدا اور اس کے پاس اس کے علاوہ بھی پانچ جہاز موجود ہیں۔ کاٹن کا کہنا ہے کہ یہ جہاز Sea Harrier FA2 ہے جسے اس نے کچھ تزئین و مرمت کے بعد دوبارہ سے اڑانے کیلئے خریدا تھا لیکن وہ اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے یہ کام نہ کرسکا۔ اب اس نے یہ جہاز 15 کروڑ روپے میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے اور اس کے ساتھ ڈمی میزائل اور ایک اضافی کاک پٹ بھی ہوگا۔ اگر آپ اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ بھی مدنظر رہے کہ اسے بحری جہاز کے ذریعے آپ تک پہنچانے کیلئے اضافی 30 لاکھ روپے بھی درکار ہوں گے۔

مزید : علاقائی