نیودہلی،شیر خاوند کے سامنے اسکی بیوی کو اٹھا کر جنگل میں غائب ہو گیا

نیودہلی،شیر خاوند کے سامنے اسکی بیوی کو اٹھا کر جنگل میں غائب ہو گیا
 نیودہلی،شیر خاوند کے سامنے اسکی بیوی کو اٹھا کر جنگل میں غائب ہو گیا

  


نیودہلی (نیوز ڈیسک) جنگلی شیروں کی وجہ سے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بھارتی سندربن کے جنگلات میں ایک شیر ایک شخص کے سامنے ہی اس کی بیوی کو اٹھا کر جنگل میں غائب ہوگیا۔ بدقسمت خاتون اس کا خاوند ایک کشتی میں بیٹھ کر دریا کے قدے کم گہرے حصے میں جھینگے پکڑ رہے تھے کہ اچانک درختوں کے قریبی جھنڈ سے ایک شیر نمودار ہوگیا۔ خوفزدہ جوڑے نے دہشت زدہ ہوکر بھاگنے کی کوشش کی لیکن شیر نے خاتون کو اپنی خونی جبڑوں میں جکڑ لیا اور آنِ واحد میں گھنے جنگل میں غائب ہوگیا۔ خاوند کی اطلاع پر اس کی بیوی کی تلاش شروع کی گئی مگر قریبی علاقے کی گھنٹوں تک چھان بین سے بھی اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، سندربن کے جنگلات میں مشہور بنگال ٹائیگر کثرت سے پایا جاتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق دنیا کے جنگلی شیروں کی کل تعداد کا نصف انہیں جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ یہاں شیروں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات اکثر رونما تے ہیں اور رواں سال کے دوران شیر 6 انسانوں کو کھاچکے ہیں۔ جون میں بھی ایک ایک شخص کو شیر نے اس کی کشتی میں گھس کر اٹھالیا تھا اور پھر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید : علاقائی