چوہدری برادران سے سیکورٹی واپس لینے کے حوالے سے تاثربے بنیاد ہے،ترجمان پنجاب حکومت

چوہدری برادران سے سیکورٹی واپس لینے کے حوالے سے تاثربے بنیاد ہے،ترجمان ...

لاہور ( خبرنگار) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے سیکورٹی واپس لینے کے حوالے سے تاثر بے بنیاد ہے -ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کے گھروں پر پانچ پانچ پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ پولیس کی ایک ایک گاڑی اورسات سات پولیس اہلکار سکواڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں جو قانون اور رولز کے عین مطابق ہے -

مزید : صفحہ اول