چوہدری برداران کو دہشتگردی کے خطر ہ کے پیش نظر نقل وحر کت محدود کر نیکا مشورہ

چوہدری برداران کو دہشتگردی کے خطر ہ کے پیش نظر نقل وحر کت محدود کر نیکا مشورہ

لاہور(آئی این پی) پو لیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے چوہدری برداران کو دہشت گردی کے خطر ے کے پیش نظر اپنی نقل وحر کت محدود کر نے مشورہ دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو پو لیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی جانب سے تحر یری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے اس لیے آپ اپنی نقل وحر کت اور سیاسی سر گر میوں کو محدود کر دیں تاہم چوہدری برداران نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی سیاسی سر گر میاں جاری رکھیں گے ۔ یادرہے کہ چند روز پہلے ہی پو لیس انکو دی جانیوالی اپنی سیکورٹی بھی واپس لی ہے ۔

مزید : علاقائی