انسانی زندگیوں کا احترام

انسانی زندگیوں کا احترام

  



مکرمی!دن کے آغاز سے لے کر رات کی خاموشی تک روز ہمارے اردگرد بہت سے معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں، بغیر کسی قصور کے معصوم زندگیاں لی جا رہی ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں غریب، غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے، بے حسی کا کا عالم یہ ہے کہ مہنگائی میں اضافے اور بے روزگاری سے تنگ آ کر والدین نے جگر کے ٹکڑوں کو بیچنا شروع کر دیا ہے۔ یہ حالات ہمارے معاشرے میں دن بدن عام ہو رہے ہیں۔ زندگی بے قیمت نہیں کہ چند سکوں کی خاطر ہم اسے وقت کی بے رحم موجوں کے حوالے کر دیں۔ اس کا مثبت اور موثر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ترقی یافتہ ممالک سے اپنا موازنہ کریں تو ہم اپنے آپ کو بہت پیچھے پاتے ہیں۔ برطانیہ، امریکہ، جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کی تعلیم و تربیت کی تمام ذمہ داریاں حکومت پوری کرتی ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہزاروں زندگیوں کو ایسے روندا نہ جائے۔

       (سائرہ احسان، لاہور)

مزید : اداریہ