اللہ کی مدد سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا:جنرل راحیل شریف

اللہ کی مدد سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا:جنرل راحیل شریف
اللہ کی مدد سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا:جنرل راحیل شریف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آپریشن کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز نے عزم اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو نہ تو منظم ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں دوبارہ کلیئر کرائے گئے علاقوں میں واپس آنے دیں گے۔کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب پراب تک کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ان کامیابیوں کو مستحکم بنانے کےلئے دہشتگردی کے خلاف طویل مدتی اقدامات کئے جائیں گے۔ دہشتگردی کےخلاف قبائلی بھائیوں کی قربانیاں بے مثال ہیںاور آئی ڈی پیز کو جلد واپس بھجوایا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں