لاہور : تین روز بعد پٹرول اور سی این جی پمپ کھلنا شروع

لاہور : تین روز بعد پٹرول اور سی این جی پمپ کھلنا شروع
لاہور : تین روز بعد پٹرول اور سی این جی پمپ کھلنا شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تین روز سے بند پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز کھلنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا کام بھی جاری ہے اور کئی راستے بھی کھل گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ہفتہ شہدا منانے کے باعث جمعرات کی رات سے پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز بند کرادیے گئے تھے جو اب کھلنا شرو ع ہوگئے ہیں۔ پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز کھلنے پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔دوسری جانب ماڈل ٹاﺅن کے اطراف اور شہر کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹائے جارہے ہیں جس سے عوام کو کافی ریلیف ملا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کے دوران ایسا انتظام کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔

مزید :

بزنس -