گوادر :سمندر میں کشتی الٹنے سے 4افراد جاں بحق

گوادر :سمندر میں کشتی الٹنے سے 4افراد جاں بحق
 گوادر :سمندر میں کشتی الٹنے سے 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک )گوادر کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے4 افراد جاں بحق ہوگئے، کشتی میں سوار افرادغیر قانونی طور پر ایران جارہے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق گوادر سے 4افراد کشتی میں غیرقانونی طور پر ایران جارہے تھے کہ تیز ہواﺅں کے باعث کشتی پاک ایران سرحدی علاقے باغوڑ کے قریب گہرے پانی میں الٹ گئی اورچاروں افراد پانی میں ڈوب گئے، واقعے میں بچ جانے والے کشتی کے ملاح کی اطلاع پر مقامی افراد نے لاشیں سمندر سے نکال کر انہیں تحصیل ہسپتال جیوانی منتقل کردیا ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

گوادر -