اسرائیل اور حماس غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ہوگئے
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) حماس اور اسرائیل مصر کی تجویز پر غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے مصر میں کی جانے والی کوششیں کامیابی کی طرف گامزن نظر آتی ہیںاور مصر کی تجویز پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے حماس اور اسرائیل نے غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر رضامندی ظاہرکر دی ہے جس کا اطلاق فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا، جنگ بندی پر رضامندی کے بعد مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسرائیلی وفد کے مصر جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔