ترکی :رجب طیب اردوان نئے صدر منتخب،وزیراعظم اور صدر کی مبارکباد

ترکی :رجب طیب اردوان نئے صدر منتخب،وزیراعظم اور صدر کی مبارکباد
ترکی :رجب طیب اردوان نئے صدر منتخب،وزیراعظم اور صدر کی مبارکباد

  



انقرہ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ براہ راست ہونے والے صدارتی انتخابات میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی ہے،وزیراعظم نوازشریف اورصدرممنو ن حسین نے طیب اردوان کوصدرمنتخب ہونے پرمبارک باددی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم اور عدل اور ترقی پارٹی کے امیدوار طیب اردوان سمیت 3 امیدوار میدان میں تھے جن میں حزب اختلاف کی دو جماعتوں ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور قومی موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اوغلو اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیرتاس شامل ہیں، صدارتی انتخابات کےلئے ہونےوالی پولنگ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان 52 فیصد سے زائد ووٹ لےکر ترکی کے 12ویں صدر بن گئے اورانکے قریبی حریف اکمل الدین احسان اوغلو نے 38 فیصد سے زائد ووٹ لیے ۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے طیب اردوان کو صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیب اردوان کی کامیابی ان پر ترک عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان اور ترکی دوستی کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور طیب اردوان کے صدر منتخب ہونے سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی