کراچی:مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو،ٹارگٹ کلر مارا گیا

کراچی:مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو،ٹارگٹ کلر مارا گیا
کراچی:مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو،ٹارگٹ کلر مارا گیا

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو اور ایک ٹارگٹ کلر مارا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سٹیل ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ایس ایس پی ملیر کے مطابق ڈاکوﺅں کے قبضے سے چھینی گئی 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔علاوہ ازیں لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلرہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، پولیس نے دعوی کیاہے کہ ملزم پولیس اہلکاروںکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید : کراچی