چمن میں رکشے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

چمن میں رکشے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی
چمن میں رکشے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

  

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک ) مال روڈ پر رکشے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پر رکشے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ نزدیک کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید : چمن