ہر صورت میں جمہوریت کا تحفظ کرینگے:شہباز شریف

ہر صورت میں جمہوریت کا تحفظ کرینگے:شہباز شریف
ہر صورت میں جمہوریت کا تحفظ کرینگے:شہباز شریف

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور انقلاب اور آزادی مارچ کے دعویدار اسے پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہا کہ ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کرنے والے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں اور 18 کروڑ عوام جمہوری نظام کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں، جمہوریت کا ہرصورت میںتحفظ کریں گے،عوام نے قرآن اٹھا کر جھوٹ بولنے والے شخص کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں