لاہور:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144کے تحت فضائی کوریج پرپابندی عائد

لاہور:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144کے تحت فضائی کوریج پرپابندی عائد
لاہور:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144کے تحت فضائی کوریج پرپابندی عائد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی حکومت نے شہر میں ٹی وی چینلنز کی جانب سے فضائی کوریج پر پابندی لگا دی ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی دفعہ 144 اور سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں دفعہ 144کے تحت فضائی کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے مطابق شہر میں ٹی وی چینلز کی جانب سے فضائی کوریج پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایریئل موبائل ڈیوائسز دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مختلف میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے ڈرون کیمپ یا ہیلی کیمپ ڈیوائسز استعمال کی جارہی تھیں جس میں شہر بھر کا فضائی جائزہ اور صورت حال سے بخوبی آگاہی ملتی ہے۔ دور جدید کے اس نئے رجحان کے باعث مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جلسے جلوسوں، دھرنوں اور دیگر سیاسی تقریبات میں ہیلی کیمپ کا استعمال مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں