کوئٹہ :وکیل کے اغوا کیخلاف وکلاءکا آج عدالتوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ :وکیل کے اغوا کیخلاف وکلاءکا آج عدالتوں کا بائیکاٹ
کوئٹہ :وکیل کے اغوا کیخلاف وکلاءکا آج عدالتوں کا بائیکاٹ

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکیل کے اغواءکے خلاف عدالتوں سے آج وکلاءبائیکاٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بارایسوسی ایشن نے گذشتہ دنوں اغواءہونے والے وکیل داد شاہ کی عدم بازیابی کے خلاف آج کل کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں سے بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے جس پر ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت صوبے کی تمام عدالتوں میں وکلاءاحتجاجاً عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے اور بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔ وکلا کا مطالبہ ہے کہ مغوی وکیل داد شاہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

مزید : کوئٹہ