قائم مقام چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور بحال

قائم مقام چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور بحال
قائم مقام چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور بحال

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور بحال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کی جانب سے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویزراٹھور اور ایگزیکٹو ممبر کمال الدین ٹیپو کی معطلی کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد چیف جسٹس نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ریمارکس دیئے کہ پرویز راٹھور کی معطلی کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے، وہ اپنی سابقہ پوزیشن پر جا کر پیمرا کے معاملات سنبھالیں ، اسکے علاوہ کمال الدین ٹیپو بھی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے 24 جون کو پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین پیمرا اور کمال الدین ٹیپو کو پیمرا کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر تعینات کیاتھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی تقرری و تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی تھی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں