لاہور:جسٹس خالد نے پٹرول پمپس بندش ، کنٹینرز کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

لاہور:جسٹس خالد نے پٹرول پمپس بندش ، کنٹینرز کیخلاف درخواست کی سماعت سے ...
لاہور:جسٹس خالد نے پٹرول پمپس بندش ، کنٹینرز کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے پٹرول پمپس کی بندش اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپس کی بندش اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت عدالت عظمی کے جج جسٹس خالد محمود خان پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے وکلاءکی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کو روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور صوبائی دارلحکومت کے پٹرول پمپس کو زبردستی بند کرا دیا گیا ہے جبکہ شاہراﺅں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکٹھے ہونا اور احتجاج کرنا شہریوں کا حق ہے مگر عوام کو اشتعال دلانا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس خالد محمود خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز تقریر کی جس کی کوئی ذی شعور آدمی حمایت نہیں کر سکتا۔ میڈیا نے جس طرح اس تقریر کی کوریج کی حیران کن ہے ،ملک کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ سماعت کے بعد جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز کو بھجوا دی۔

مزید : لاہور