باکمال لوگوں کا ایک اور کارنامہ، پی آئی اے کا سمگلر فلائٹ سٹیورڈ گرفتار

باکمال لوگوں کا ایک اور کارنامہ، پی آئی اے کا سمگلر فلائٹ سٹیورڈ گرفتار
باکمال لوگوں کا ایک اور کارنامہ، پی آئی اے کا سمگلر فلائٹ سٹیورڈ گرفتار

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فلائٹ سٹیورڈ کو سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے راولپنڈی کے بےنظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ آنےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے فلائٹ سٹیورڈ شعیب راجپوت کے سامان کی شک کی بناءپر تلاشی لی تو اس کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے 50 سمارٹ فونز، لیپ ٹاپز اور 6 ہزار برطانی پاﺅنڈ برآمد ہوئے جس پر کسٹم حکام نے فلائٹ سٹیورڈ شعیب راجپوت کو حراست میں لے کر پی آئی اے انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے، شعیب راجپوت پی آئی اے کی یونین کے مرکزی رہنما بھی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی پی آئی اے کے ایک فلائٹ سٹیورڈ کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے پی آئی اے انتظامیہ نے بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کروایا تھا۔

مزید : راولپنڈی