بنوں: آئی ڈی پیز کےلئے قائم راشن مراکز پر لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

بنوں: آئی ڈی پیز کےلئے قائم راشن مراکز پر لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
 بنوں: آئی ڈی پیز کےلئے قائم راشن مراکز پر لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

  



 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے راشن کا حصول مشکل بن گیا ہے ،شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بنوں میں آئی ڈی پیز کے لیے قائم راشن مراکز پر کھڑے کئی افراد بے ہوش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکا نی کرنے والو ں کے لئے 10 راشن پوا ئنٹ پر راشن کی تقسیم جا ری ہے اور آئی ڈی پیز کی بہت بڑی تعداد راشن کے حصول کے لئے لمبی لبی قطاروں میں کھڑی ہے۔راشن صبح 8 بجے سے رات گئے تک متا ثرین کو دیا جا تا ہے تا ہم ابھی تک سیکڑوں خاندان ہیں جو رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث راشن کے حصول سے بھی محروم ہیں، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی افراد بے ہو ش بھی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب مو با ئل سم کے ذریعے امدادی رقوم کا سلسلہ بھی جا ری ہے تا ہم شہر میں امدادی رقوم حاصل کر نے وا لوں کا بہت زیا دہ رش ہے اورٹریفک کی روانگی متاثر ہورہی ہے۔

مزید : دفاع وطن