درد و تکلیف دور کرنے والی مشین تیار
ایمسٹرڈم (نیوزڈیسک ) ہالینڈ کے ایک ہسپتال میں کسی بھی وجہ سے جھلسنے والے مریضوں کے علاج میں ایک اہم دریافت کی گئی ہے۔ جلے ہوئے مریض کو درد میں فوری آرام کے لئے سکون دلانے والے ادویات کی ضرورت ہے، لیکن ایسے کرنے سے یہ ادویات جسم کے کسی اور حصہ پر منفی اثرات بھی مرتب کر سکتی ہیں۔ اس ضمن میں ہالینڈ کے شہر گرونینجن میں میرٹینی ہسپتال نے درد میں آرام کے لئے نئی دریافت کی ہے، جس میں اضافی ادویات کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس دریافت میں جلے ہوئے حصے کے علاج کے دوران مریض کی آنکھوں کے سامنے ایک سکرین لگا دی جاتی ہے، جس پر وہ اپنی پسندیدہ گیمز کھیلتا ہے، جس کے باعث توجہ بٹنے سے درد کی شدت کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس طریقہ علاج کے بعد جب مریض کا تجزیہ کیا گیا تو ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ جب بھی گیم کھیلنے والی سکرین اس کے چہرے کے سامنے سے ہٹائی گی، تو اس کے درد کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔