جنون یا پیار، خاتون مردہ شوہر کو سات ماہ تک سینے سی لگا کر بیٹھی رہی

جنون یا پیار، خاتون مردہ شوہر کو سات ماہ تک سینے سی لگا کر بیٹھی رہی
جنون یا پیار، خاتون مردہ شوہر کو سات ماہ تک سینے سی لگا کر بیٹھی رہی

  

لوزیانا (نیوزڈیسک ) امریکی ریاست لوزیانا میں ایک بیوہ نے گزشتہ 7 ماہ سے اپنے شوہر کی نعش سنبھال رکھی ہے،کیوں کہ وہ اسے پرندوں کو کھلانا چاہتی ہے۔ 54 سالہ ایلا سولومون کو شوہر گیرلڈ گیون کی نعش گھر سے برآمد ہونے پر ممکنہ طور مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، کیوں کہ یہ ریاستی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حال ہی میں سولومون نے مقامی نیوز چینل کی ایک ٹیم کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی اور انہیں وہ کمرہ بھی دکھایا جہاں نعش پڑی تھی۔ سولومون نے مذکورہ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے خیال میں جس شخص نے ساری زندگی امریکا کی خدمت کی ہو اسے یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ جس طرح کی موت چاہیے، وہ اسے ملے۔ میرا شوہر چاہتا تھا کہ وہ پرندوں کی خوراک بنے، لیکن ایسا نہ ہو سکا تو اس کی خواہش تھی کہ نعش کو پرندے ضرور اپنی خوراک بنائیں۔ اس مقصد کے لئے میں کمرے کا پچھلا دروازہ کھول کر رکھتی ہوں کہ شاید پرندے یہاں تک پہنچ جائیں اور اس نعش کو کھا لیں۔“ بیوہ کا کہنا ہے کہ یہ نعش صرف 5 دن پرانی ہے لیکن پولیس کے مطابق یہ 7 ماہ پرانی ہے اور مرنے کی وجوہات بھی پُراسرار ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس