آنکھوں کے گرد حلقے ٹھیک کرنے کے طریقے

آنکھوں کے گرد حلقے ٹھیک کرنے کے طریقے
آنکھوں کے گرد حلقے ٹھیک کرنے کے طریقے

  

واشنگٹن(نیوزڈیسک ) آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے صرف کمزوری کی علامت نہیں بلکہ یہ موروثی بھی ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ نیند کی کمی اور کمپیوٹر یا ٹی وی سکرین کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت بھی ان حلقوں کو جنم دے سکتی ہے۔ آنکھوںکے گرد سیاہ حلقوں کی ایک اور بڑی وجہ بڑھتی عمر بھی ہے۔ مختلف تحقیقات کے مطابق آنکھوں کے نیچے والے حصے میں خون کی گردش کم ہونے کے باعث سیاہ حلقے بن سکتے ہیں اور بڑھتی عمر میں ایسا ہو جاتا ہے، تو اس ضمنن میں وٹامن ڈی ان سیاہ حلقوں سے نجات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ لہذا سیاہ حلقوں پر وٹامن ڈی اور ریٹینل (وٹامن اے) سے بھرپور کریم کا استعمال انہیں مندمل کر سکتا ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے شخصی خوبصورتی کو گہنا دیتے ہیں، جس کے باعث ہم میں سے اکثر لوگ ان کے خاتمے کے لئے کثیر پیسہ بھی خرچ کر دیتے ہیں، لیکن ہاتھ پھر بھی کچھ نہیں آتا، تو یہاں ہم آپ کو سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے چند مفید ٹوٹکے بتائے دیتے ہیں۔

٭ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے بچنے یا موجود ہونے کی صورت میں انہیں مندمل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ 8 گھنٹے ضرور نیند لی جائے۔

٭ آنکھیں بند کرکے 15سے 20 منٹ کے لئے ان پر آلو یا کھیرے کے ٹکڑے رکھ لیں، بعدازاں نیم گرم پانی سے منہ دھو کر کوئی بھی کریم لگا لیں۔

٭ کھیرے کو چھیلنے کے بعد اس کا جوس نکال کر فریج میں رکھ دیں۔ بعدازاں اس میں لیموں کا جوس ملا کر 10سے 15 منٹ تک سیاہ حلقوں پر لگائیں۔

٭ لیموں کا جوس دن میں دو بار سیاہ حلقوں پر لگائیں۔

٭ ہلدی کے پاﺅڈر کو انناس کے جوس میں مکس کرکے سیاہ حلقوں پر لگائیں۔

٭ پسہ ہوا پودینہ آنکھوں کے گرد لگائیں۔

٭ جلدی صحت کے لئے بادام نہایت مفید خوراک ہے، لہذا اسے براہ راست کھانے کے ساتھ روغن بادام آنکھوں کے نیچے لگائیں۔

٭ وٹامن اے کا حد سے زیادہ استعمال مت کریں، کیوں کہ اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت